رپورٹ: موسیٰ ابن انسانؔ
آگاہی فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے راولپنڈی کی مختلف آبادیوں میں غریب اور مستحق افراد میں اشیائے ضروریہ تقسیم کرتی رہتی ہے۔
اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آگاہی فاؤنڈیشن نے 10رمضان کو علاقے کے غریب اور مستحق افراد بالخصوص بیوہ خواتیں اور یتیم بچوں میں راشن تقسم کیا ۔
راشن تقسیم کی اس تقریب میں آگاہی فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن میڈم عابدہ یاسمین کے ساتھ ساتھادارے کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد اصغر اعواں (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) اورآگاہی فاؤنڈیشن کے ڈونر ظفر اقبال موجود تھے۔
آگاہی فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن میڈم عابدہ یاسمین نے اپنے پیغام میں مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ ادارے کی فلاح و بہبود کے کاموں میں شراکت دار بنیں۔ اور اپنی زکوٰۃ، خیرات، صدقات اور عطیات آگاہی فاؤنڈیشن کو دے کر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔ تاکہ ہم غریب اور مستحق افراد کی بہتری کےلئے اپنے تمام پراجیکٹس خوش اسلوبی کے ساتھ چلا سکیں۔
یاد رہے کہ آگاہی فاؤنڈیشن راولپنڈی کے دور دراز دیہی علاقوں میں مفت اسکول، مفت کمپیوٹر سینٹر، ہفتہ وار لنگر، راشن کی تقسیم، غریب اور یتیم بچوں کو اسکول فیس کی مدد میں اسکالر شپس، خواتین کو اپنا گھر چلانے کےلئے سلائی مشینوں کی تقسیم کے پروجیکٹس چلا رہی ہے۔جس کےلئے آگاہی فاؤنڈیشن کے لاکھوں روپے کے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔
زکوٰۃ، خیرات، صدقات اور عطیات آگاہی فاؤنڈیشن کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں بھجوائے جا سکتے ہیں۔03095361748
Welfare of All
More News
ماہ رمضان کے دوران راولپنڈی کی معروف فلاحی تنطیم آگاہی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم عابدہ یاسمینکی غریب اور مستحق خواتین میں مالی امداد اور راشن کی تقسیم