October 20, 2026

AGHAHI FOUNDATION

Welfare of All

آگاہی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی گروپ آف اسکولز میں عید ملن پارٹی

آگاہی فاؤنڈیشن نہ صرف اپنے اسکولز کا نیٹ ورک قائم کرے گی بلکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دے گی

رپورٹ: موسیٰ ابن انسانؔ

راولپنڈی کی معروف انٹرویو آگاہی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والےآگاہی گروپ آف اسکولز میں زیر تعلیم غریب اور مستحق افراد کی بچوں کے لئے ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس عید ملن پارٹی کا مقصد غریب افراد کے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا اور انہیں بتانا تھا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔اور آگاہی فاؤنڈیشن کی ٹیم ، اس کے ڈونرز، اسکےسرپرست ان بچوں کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

اس عید ملن پارٹی میں بچوں کو اچھے کھانے پیش کیے گئے اور ان میں تحائف تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے آگاہی فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن میڈم عابدہ یاسمین نے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
تقریب کے آخر میں میڈم عابدہ یاسمین نے تمام بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی ۔
میڈم عابدہ یاسمین چیئرپرسن آگاہی فاؤنڈیشن نے اپنے ڈونر اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غریب اور مستحق افراد کے بچوں کے لیے فری اسکول چلانے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک اسکول کے قیام سے مطمئن نہیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ اس طرح کے بہت سے اسکول رالپنڈی کے دور دراز دیہی علاقوں اور غریب آبادیوں میں قائم کریں۔ جس میں مزدور کم آمدنی والے افراد اور دیگر غریب اور مستحق افراد کے بچے اعلی و معیاری تعلیم حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ غریب مزدوروں کے بچے بھی اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں اور اس کے بعد کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے انھیں فاؤنڈیشن کی طرف سے اسکالرشپ دی جائے۔ جس کے لیے آگاہی فاؤنڈیشن کو مالی امداد کی ضرورت ہے ۔معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص پروفیشنل اعلیٰ سرکاری افسران، ڈاکٹرز، انجینئرز اور کاروباری حضرات آگے آئیں اور آگاہی فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author

0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x